Islami and Qurani Wazaif in urdu, Health Tips, Beauty Tips, Gharelo Totkay, Fruit And Vegetable Benefits Or Aap Ke Tamam Jismani Or Rohani Marz Ka Ilaj.
Friday, April 1, 2016
اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب ترین پسندیدہ کھانا
یقیناً آپ جانتے ہیں کہ آج کے دور میں ایک سنت پر عمل کرنا سوشہیدوں کے برابر ثواب پانا ہے حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دعوت دی گئی، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلا، شوربا لایا گیا جس میں لوکی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رغبت سے کھانے لگے۔ جب میں نے یہ دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے (دوسری طرف سے ) لوکی پیش کرنے لگا، پھر میں نے اس میں سے کچھ نہیں کھایا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں پانی پیتی یا ہڈی چوستی پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیتی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی مقام سے پانی نوش فرماتے اور ہڈی سے گوشت نکال کر کھاتے جس مقام سے میں پیتی یا کھاتی تھی۔ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رات کا کھانا بنا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیج دیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بچا ہوا کھانا آتا تو اسی مقام سے میں اور میری بیوی جہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دست مبارک پڑا ہوتا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ تواضع میں یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی کا جھوٹا کھائے اور پئے۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مل کر کھایا کرو، الگ الگ مت کھائو، کیونکہ برکت جماعت کے ساتھ ہوتی ہے۔ حضرت وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول !ہم کھاتے ہیں اور ہمارا پیٹ نہیں بھرتا، آپ صلی الہ علیہ وسلم نے فرمایا شاید تم لوگ الگ الگ کھاتے ہو، انہوں نے کہا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مل کر کھائو، اللہ کا نام لے کر کھائو! اس میں برکت ہوگی۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب ترین پسندیدہ کھانا وہ ہے جس پر بہت سے لوگوں کے ہاتھ پڑے ہوں۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تنہا کبھی نہیں کھاتے تھے۔ حضرت ابن عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مل کر کھائو، الگ الگ نہ کھائو۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Salam dear Muslim communities