world

Flag Counter

Tuesday, March 15, 2016

Alrge khtam karnay ka totka

۔ الرجی کیلئے آپ نے گائے کا خالص گھی والا نسخہ لکھا تھا۔ ایک دن میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میری بیوی کو اکثر چھینکیں آتی ہے اور ہر وقت نزلہ زکام رہتا ہے تو ڈاکٹر اس کیلئے دوا تجویز کر رہا تھا کہ اسی اثناءمیں میں نے اس آدمی کو کہا کہ دوائی بھی لے جایئے اور ساتھ یہ بھی کریں کہ گائے کا خالص گھی ڈراپر میں ڈال کر رات سوتے وقت دونوں نتھنوں میں دو دو قطرے ٹپکائیں چند دن ایسا کرنے سے انشاءاللہ بیماری ٹھیک ہو گی۔ جب میں نے اسے یہ نسخہ دیا تو ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ بس یہی چیز صحیح ہے اور دوائی اس آدمی کو نہ دی ۔ 15 دن بعد مجھے وہ شخص ملا اور اس نے کہا کہ اس نسخہ سے میری بیوی کی بیماری 70فیصد ختم ہو چکی ہے۔ اب میں آپکو عرق النساءکیلئے ایک نسخہ لکھتا ہوں یہ نسخہ میں تقریباً دو آدمیوں پر تجربہ کے بعد لکھ رہا ہوں جس سے وہ دونوں بندے صحیح ہوئے ہیں۔ مجھے دو تین مہینے ہوئے کہ یہ نسخہ مجھے ملا ہے اسی وجہ سے تجربہ کم پر کیا گیا ہے ان دو آدمیوں میں سے ایک کو اتنی شدید تکلیف تھی کہ پیشاب بھی کھڑے ہو کر کرتے تھے۔ بالکل بیٹھ بھی نہیں سکتا تھا۔ ایک جگہ کسی محفل میں ہم بیٹھے تھے کہ وہ عرق النساءوالا مریض آیامیں نے فارغ ہو کر اس کو یہ نسخہ لکھ کر دیا جب اس نے استعمال کیا تودسویں دن کے بعد صحت یابی شروع ہوئی اور پھر وہ بالکل صحیح ہو گیا۔ ھوالشافی سورنجانی شیریں، میتھی دانہ، مجیٹھ، چوب چینی، مصری ہر ایک 50-50 گرام سفوف بنائیں صبح وشام ایک چمچ دودھ کے ہمراہ شفایابی تک استعمال f

No comments:

Post a Comment

Salam dear Muslim communities