Ghzab naak mushkilat ka wazeefa
غضب ناک مشکلات کا فوری خاتمہ
دو رکعت نفل صلو ة الحاجت پڑھیں سلا م کے بعد اسی حالت میں کسی سے گفتگو کیے بغیر 3بار دورد شریف ابراھیمی 3بار سو رة یسٰین اور پھر 3باردورد شریف ابراھیمی ضرور پڑھیں
اور نہا یت خشو ع، تو جہ اور دھیان سے اللہ تعالیٰ سے اپنے مسائل مشکلات کے لیے دعا کریں
۔ یہ عمل کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے
اگر تہجد کو کر لیں تو بہتر ،دن میں کئی بار بھی کیا جا سکتا ہے ۔
تمام قارئین کو اجازت ہے آپ کسی اور کو بھی بتا سکتے ہیں
۔ ایک نہایت متقی صالح درویش کی خدمت سے یہ عمل حاصل ہوا انہوں نے فرمایا مسئلہ چاہے کسی بھی قسم کا ہو، دنیاوی ہو یا کسی شخص سے ۔ کاروبار کا ہو، اولاد کا ہو، یا رشتوں کا۔تمام مسائل کے لئے یہ نفل پڑھنے کو بتا ئے ۔
آخر میں یہ فرمایا کہ ایک ہی بار پڑھنے سے مسئلہ حل ہو جائے گا ورنہ 3دن یہ نفل پڑھ لیں اور اگر تمام زندگی کا معمول بنا لیں تو نہا یت حیرت انگیز فوائد اور برکات آنکھو ں سے دیکھیں گے ۔
قارئین ایک شخص اپنی مشکل لے کر آیا کہ بےماری سے عاجز آگیا، کوئی علاج نہیں چھوڑا تھا اور خوب پر ہیز کیے لیکن افاقہ نہ ہوا ۔ علاج کر اتے کرا تے دوائی اور معالج کے نام سے الر جی ہو گئی تھی۔
پھر کہنے لگا کہ کسی بھی دوائی کی اشتہاری آواز یا گولی کےپسول دیکھ لیتا تھاتو غصہ آجاتا ت
ھا۔ اس کے مطابق تمام حکےم، ڈاکٹر فراڈ ہیں ۔سب جھوٹ بولتے ہیںاور دھو کا دیتے ہیں
۔ کسی کے پاس کو ئی دوائی نہیں۔ میرا کو ئی علاج نہیں کر سکتا۔ یقینا وہ ایک نفسیاتی مر یض بن چکا تھااور گالیاں دیتا تھا ۔ میں نے اس مریض کو دیکھا بھی نہیں بلکہ میں نے توایک دوسرے مریض کو بتا یا تھا۔
اللہ تعا لیٰ نے اس مبار ک عمل کی برکت سے اسے شفاءعطا فرمائی تو اس نے دوسروں کو بتایا ۔
اسی دوران یہ مریض اس کے فلےٹ کی اوپر کی منزل پر رہتا تھا ۔
اسے بھی بتایا اس نے یہ نفل پڑھنے شروع کر دئیے۔
ایک دن ملا کہ میں پہلے سے اتنا تندرست ہوں کہ بتانہیں سکتا ۔وہ کم از کم 1/2 گھنٹہ اپنی صحت کی داستان بیان کر تا رہا پھر ایک بار مجھے ملنے آیا تو ایک رومال میں ادویات کی گٹھڑی باندھی ہوئی تھی
،وہ دکھا کر کہنے لگا، ایسی کئی گھٹڑیاں نوٹوں کی خرچ کر چکا ہو ں۔
واقعی عمل لاجو اب ہے۔ یہ شخص دراصل ڈاکیا تھا۔ اب اس نے ایک لاجواب کا م کیا۔
جہا ں بھی جاتا ،کسی کو کسی بھی قسم کی مشکل میں مبتلا دیکھتا تو فورا اس نفل کی ترکیب بتا دیت
ا چونکہ نفل نماز آسان اور بالکل تھوڑے وقت میں پڑھی جاتی ہے۔ اس لیے ہر شخص پڑھتا۔ اس کی عادت ہے کہ پھر پڑھنے والے کے پاس وقتا فو قتا جاتار ہتا ہے اور اسے مزید پڑھنے، یقین ،توجہ اور دھیان جما جما کر پڑھنے کی تر غیب دیتا رہتا ہے۔ پھر اس نے وہ تمام نام لکھنا شروع کیے کہ جن لوگو ں کے مسائل حل ہو ئے ۔
یہ ڈاکیا اب تک اپنے مشن میں لگا ہوا ہے ۔ میرے خیال میں یہ مبارک اور نفع بخش کا روبار ہے۔ ایک دائی میرے پاس اکثر عورتوں کے امراض کا مشورہ کر نے آتی ہے۔ دوران مشورہ میں اسے رجوع اللہ کی تر غیب دیتا ہو ں
کہ وہ اور عورتوں کوبھی اعمال پر لگائے کےونکہ مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کی چاہت پورا کر نے سے ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی چاہت کو پورا کرنے کے لیے اللہ تعالی نے ہمیں اعمال دئیے
جن کو کر کے ہم اللہ تعالیٰ سے اپنی مرادیں لے سکتے ہیں اور مشکلات حل کرا سکتے ہیں
۔اس دائی کو میں نے یہ نفل سمجھا دئیے چونکہ تجربہ کا پرانی خاتون ہے اور سلیقہ مند بھی ہے،
اس نے میری بات کو لیا اور خواتین کو یہ نفل بتانے شروع کیے۔ دائی نے بتا یا کہ کتنی خواتین کی اولاد نہیں تھی،
علاج کر اکے تھک گئی تھیں۔ کئی جگہوںسے علاج کرائے لیکن فائدہ نہ ہوا۔ کئی خواتین بیرون ملک بھی علاج کر اکے آئیں مگر ناکا م رہیں۔ آخر کار یہ نفل توجہ اعتماد سے پڑھنے شروع کیے اللہ تعالیٰ نے اولاد عطا فرمائی ۔ دائی نے مزید بتا یا کہ اکثر گھرو ں میں ناچاقی تھی۔ میاں بےوی کا آپس میں لڑائی جھگڑا ،
حاسدین کی نظر وغیرہ۔ جب سے خواتین نے یہ نوافل شروع کیے ،حالات بہتر ہو نا شروع ہو گئے ۔کئی گھرو ں کے مسائل کہ اولا د نافرمان ہے یا اولاد بے روزگار ہے یا کسی بےماری میں مبتلا ہے یا ایسے لوگ جن کی اولاد کی شادیاں نہیں ہو رہی ہیں، ان تمام کو یہ عمل بتا یا گیااللہ تعالیٰ نے نہایت کر ےمی فرمائی ۔کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہ نفل اپنے معمول میں رکھیں
بلکہ وہ ماےوس لوگ جو ہر قسم کی کوشش کر کے تھک گئے ہیں،
ان کے لیے امید کی آخری کرن ہے۔ کچھ عر صہ کم از کم40دن حد 90 دن یہ نفل پڑھیں
اگر کسی کو سورة یسٰین یاد ہو تو نفل صلوة حاجت میں سورة فاتحہ کے بعد سو رة یسٰین ملا کر پڑھ لیں اگر یا د نہیں تو کوئی بھی سورة ملا کر نفل پڑ ھ سکتے ہیں ۔
-
No comments:
Post a Comment
Salam dear Muslim communities