world

Flag Counter

Wednesday, March 16, 2016

Mah Shawwal ka khasosi waeefa

حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔ کہ جو عیدین کی راتو ں میں شب بیداری کر کے قیام کرے اس کا دل نہیں مر یگا ۔ جس دن کہ سب لو گو ں کے دل مردہ ہو جائیں گے ۔ ( ابن ماجہ) چار رکعت نفل حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو کوئی اول رات شوال میں چار رکعت پڑھے اور ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ اخلاص اکیس بار پڑھے ، پس اللہ تعالیٰ کھولے گا واسطے اس کے آٹھو ں دروازے بہشت کے اور بند کر ےگا واسطے اس کے ساتوں دروازے دوزخ کے اور نہیں مر ے گا وہ شخص جب تک اپنا مکان جنت میں نہ دیکھ لے گا۔ ( فضائل الشہور ) نوافل برائے تو بہ شوال کی پہلی شب بعد نما ز عشاءچاررکعت نما ز دو سلا م سے پڑھے ۔ ہر رکعت میںسورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلا ص تین تین دفعہ ، سورئہ فلق تین تین دفعہ ، سورئہ النا س تین تین دفعہ پڑھے ۔ بعد سلا م کے کلمہ تمجید 70 مرتبہ پڑھ کر اپنے گناہوں سے تو بہ کر ے۔ اللہ پا ک اس نما ز کی بر کت سے انشا ءاللہ اس کے گنا ہ معا ف فرما کر اس کی توبہ قبول فرمائے گا۔ آٹھ رکعت نوا فل حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے شوال میں رات کو ےا دن کو آٹھ رکعتیں پڑھیں ۔ ہر رکعت میںایک بار سورئہ فاتحہاور سورئہ اخلا ص پندرہ بار اور نما ز سے فا رغ ہو کر ستر بار سبحان اللہ کہا اور ستر بار جنا ب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا ، اس کی قسم جس نے مجھے سچا دین دے کر بھیجا ہے جو شخص یہ نماز پڑھتا ہے اللہ ا س کےلئے حکمت کے چشمے کھو لتا ہے ۔ اس کے د ل میں اور اس کے ساتھ اس کی زبان چلا تا ہے اور اس کی دنیا کی بیماری اور اس کی دوا دکھا دیتا ہے ۔ اس کی قسم جس نے مجھے سچا دین دیکر بھیجا جس نے یہ نمازجیسے میں نے بتائی پڑھی تو اللہ سبحانہ اس کو معاف کر دیتا ہے اوراگر شہید مر اتو بخشا ہوا اور جو بندہ اس نما ز کو سفر میں پڑھتا ہے، اس پرآنا جا نا آسان ہو جا تا ہے۔ اورا گر مقروض ہو تو اللہ تعالیٰ اس کا قرض ادا کر تاہے اور اگر صاحب ِ حاجت ہو تاہے تو اس کی حاجت پوری کر تاہے ۔ اس کی قسم جس نے مجھے سچا دین دیکر بھیجا جو شخص یہ نما ز پڑھتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کو ہر حرف کے بدلے جنت میں ایک مخرفہ دیتاہے ۔ عرض کیا گیا ، مخرفہ کیا ہے ؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بہشت کے با غ ہیں ۔ اگر اس کے ایک درخت کے نیچے سوار سیر کرے تو سو بر س تک اسے عبور نہ کر سکے ۔ درود شریف یہ پڑھنا ہے : اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلِہ وَاَصحَابِہ وَ بَارِک وَسَلِّم (غنیةالطالبین )

No comments:

Post a Comment

Salam dear Muslim communities